15 دسمبر ، 2015
بیجنگ......شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس چین کے وسطی صوبے ہنان کے دارالحکومت میں ہورہا ہے ۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنا اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں ، افغانستان، ایران ، بھارت ، بیلاروس اور منگولیا کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں ۔
وزیراعظم نواز شریف چینی ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے ،جس میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال ہوگا۔