دلچسپ و عجیب
16 دسمبر ، 2015

بازوئوں سے محروم امریکی شخص کا تیراندازی میں عالمی ریکارڈ

بازوئوں سے محروم امریکی شخص کا تیراندازی میں عالمی ریکارڈ

نیویارک ......کہا جاتا ہے کہ دنیا میں کچھ بھی نا ممکن نہیں لیکن اس کے لئے ہمت اور ارادوں کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔

اس کی زندہ مثال امریکی نوجوان نے پیش کی ہے، جس نے بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود تیر اندازی کے مقابلوں میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

میٹ اسٹٹس مین نامی نوجوان نے معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اورپاؤں کی مدد سے 283اعشاریہ47میٹر کے فاصلے سے درست نشانہ لے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا درج کروالیا ہے۔

مزید خبریں :