27 مئی ، 2012
لندن …اس روبوٹ کے سائز پر نہ جائیں کیو نکہ دیکھنے میں تو یہ ننھا منا سا ہے لیکن کام بڑے بڑے کرتاہے۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا اضافہ یہ 'hexy'نامی روبوٹ ہے جو اپنی چھ ٹانگوں کی مدد سے چلنے،ڈانس کرنے کے ساتھ ساتھ ٹائپ رائٹنگ اور الیکڑک گٹار بجانے کی بھی صلا حیت رکھتا ہے۔اس روبوٹ کی ایجاد کے بعد کامیاب تجر باتی ٹیسٹ بھی کیا گیا جو نا رنجی،نیلے ،جامنی،سر مئی اور سرخ رنگوں میں اس سال ستمبر میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا ۔