27 مئی ، 2012
بیجنگ …چین کے پہا ڑی علا قے میں ایسی چٹا نیں دریا فت کی گئی ہیں جن کی شکل ایک کھلے ہو ئے پھو ل کی ما نند ہے ۔کنول کی پھو ل سے مشابہت رکھنے والی ان چٹا نوں میں سے بعض کا قطر آٹھ میٹر تک ہے جبکہ ان میں مو جو د تہیں پھو ل کی پنکھڑ یوں کی تصویر پیش کرتی ہیں ۔ ان چٹا نو ں کی نہ صرف شکل پھولوں کی ما نند ہے بلکہ عا م چٹا نو ں کے بر عکس ان میں ہرے ،گلا بی اور جا منی سمیت کئی رنگ بھی نمایاں ہیں۔ یہ منفرد چٹا نیں ماہرین کی ٹیم نے نہیں بلکہ جنگل میں لکڑیا ں کا ٹنے کے لیے جانے والے ایک لکڑہا رے نے دریا فت کی ہیں جس کی اطلاع پر اب لو گ دور دور سے انہیں دیکھنے آرہے ہیں ۔