صحت و سائنس
17 دسمبر ، 2015

سعودی خواتین کا بریسٹ کینسر سے آگاہی کا علامتی نشان بنانے کا ریکارڈ

سعودی خواتین کا بریسٹ کینسر سے آگاہی کا علامتی نشان بنانے کا ریکارڈ

ریاض........سعودی عرب میں خواتین نے بریسٹ کینسر سے متعلق بیداری کو فروغ دینے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی انسانی رِبن بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

لگ بھگ 10ہزار کے قریب سعودی خواتین نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کی علامت گلابی انسانی ربن تشکیل دے کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا دیا ہے۔ یہ عالمی ریکارڈ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان السعود کی قیادت میں قائم کیا گیاجس دوران خواتین نے ایک ہی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا ۔

اس دوران شرکاء کم ازکم پانچ منٹ تک ایک ہی پوزیشن پر کھڑے رہے جس کے بعد گینز انتظامیہ نے ریکارڈ قائم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے سرٹیفیکیٹ جاری کر دیاہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سب سے بڑی انسانی ربن بنانے کا ریکارڈ بھارتی خواتین کے پاس تھا جس میں 7 ہزار کے لگ بھگ خواتین نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں :