18 دسمبر ، 2015
نیویارک......ہالی وڈ کی نئی سپر نیچرل سائنس فکشن کامیڈی فلم گھوسٹ بسٹرکی پہلی جھلک اور پوسٹر جاری کر دئیے گئے ہیں۔
ہدایتکار پال فیگ کی یہ فلم مشہور و معروف گھوسٹ بسٹر فرنچائز کا حصہ ہے جس میں ایک بار پھر یہ بہادر افراد کی ٹیم دنیا کو بچانے کیلئے بھوتوں کو پکڑتے اور ان کو قید کرتے دِکھائی دینگے۔
ایمی پاسکل اور ایوان ریٹمین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں کرس ہیمسورتھ، کرسٹین ویگ، ملیسا میکارتھی، کیٹ میک کینن، نیل کیسے، لیسلے جانز اور اینڈی گارشیا اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔
154ملین ڈالر سے تیارہونیوالی یہ سائنس فکشن کامیڈی ڈرامہ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت آئندہ سال15جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔