18 دسمبر ، 2015
کراچی......کراچی میں مختصر دورانیے کی فلموں کا انوکھا میلہ سجایا گیا، مختصر فلموں کا یہ سالانہ میلہ اپنی نوعیت کا تیسرا میلہ ہےجس میں اقراء یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا سائنسز کے ہنر مند طالب علموں کی کاوشوں کو اجاگر کرنے کیلئے فلموں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
2015ءکے اس فیسٹیول میں مختلف موضوعات پر مبنی طالب علموں کی تیارکردہ 10پروڈکشنز بہترین شارٹ فلم کے اعزاز کے لئے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئیں۔
اقرا یونیورسٹی کے تیسرے سالانہ فلم فیسٹیول میں سب سے زیادہ اعزازات کے ساتھ شارٹ فلم پناہ سر فہرست رہی جبکہ مختصر دورانیے کی فلم دل مسلم دس فلموں کے اس مقابلے میں دوسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔