20 دسمبر ، 2015
ممبئی .......بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم "دل والے" پہلے دن اچھا بزنس کرنے والی سال کی ٹاپ فائیو فلموں میں شامل ہوگئی لیکن یہ فلم سلمان خان کی "پریم رتن دھن پایو" کا مقابلہ نہ کرسکی جو اس سال کمائی میں نمبرون ہے۔
دوسری طرف شاہ رخ اورکاجول کی پاورفلم جوڑی کے سامنے رنویر اور دیپیکا کی جوڑی نہ چل سکی، باکس آفس پر"دل والے"نے "باجی راو مستانی "کو مات کو دے دی اوربالی ووڈ رئیس کی فلم اس سال پہلے دن اچھا بزنس کرنے والی ٹاپ فائیو فلموں میں شامل ہو گئی۔
سلمان خان کی فلم "پریم رتن دھن پایو" ریلیز کےپہلے دن 40 کروڑ33 لاکھ کمائی کرنےوالی سال کی نمبر ون فلم ہے۔
دوسرے نمبر پربھی سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان ہے جس نے پہلے دن 27 کروڑ25 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔
پہلے دن21 کروڑ روپے کما کر دل والے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اکشے کمار کی فلم سنگھ از بلنگ 20 کروڑ67 لاکھ روپے کے ساتھ چوتھے اور برادرز15 کروڑ20 لاکھ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔