پاکستان
22 دسمبر ، 2015

اسلام آباد: ترنول میں سرچ آپریشن، 36 مشتبہ افراد گرفتار

 اسلام آباد: ترنول میں سرچ آپریشن، 36 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد........اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ترنول کے علاقے سے 36 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 300 گھروں کی تلاشی لی گئی اور23 ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا، جس میں کلاشنکوف سمیت 22 مختلف اقسام کی گنز، پستول اورسینکڑوں گولیاں شامل ہیں، آپریشن کے دوران ایک مشکوک گاڑی اورموٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔

مزید خبریں :