پاکستان
22 دسمبر ، 2015

ڈاکٹر عاصم کو جوڈیشل ریمانڈ پر 30 دسمبر تک جیل بھیج دیا گیا

ڈاکٹر عاصم کو جوڈیشل ریمانڈ پر 30 دسمبر تک جیل بھیج دیا گیا

کراچی......کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو جوڈیشل ریمانڈ پر 30 دسمبر تک جیل بھیج دیا۔آئندہ سماعت پر ملزم کےوکلا کو گواہوں کےبیانات اور چالان کی نقول فراہم کرنےکے بعد ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو میں پیش کیاگیا،دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب امجد شاہ نے بیان دیا کہ ڈاکٹر عاصم نیب کے ریمانڈ پر ہیں ہم ڈاکٹر عاصم کا90روز کا ریمانڈ لیں گے، جب کہ ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردی کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر دیا جائے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ انھیں 120 دن تک حراست میں رکھا جاچکا ہے لہٰذا انھیں جوڈیشل کسٹڈی پر جیل بھیجا جائے۔ عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر 30 دسمبر تک جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تمام نقول عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :