پاکستان
23 دسمبر ، 2015

’گڈلک ٹو جہانگیر ترین ‘عمران خان کا ضمنی الیکشن پر پیغام

’گڈلک ٹو جہانگیر ترین ‘عمران خان کا ضمنی الیکشن پر پیغام

لاہور .......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پرلودھراں کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’گڈلک ٹو جہانگیر ترین‘ اور کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ووٹرز اور سپورٹرز ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری بیان میںعمران خان نے مزید کہا کہ2013ء کےانتخابات میں بدانتظامی اور انتخابی دھاندلیوں کے40واقعات ہوئے، سیکریٹری الیکشن کمیشن نےپنجاب ،سندھ اور اسلام آباد میں انتخابی خامیاں خود تسلیم کیں۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہناتھا کہ2013ءکی انتخابی دھاندلی ثابت کرنےاکیلئے لودھراں کےلوگ نکل کر ووٹ ڈالیں،انتخابی بدانتظامیوں میں ملوث افراد کو سزا دیئے بغیر صاف اور شفاف انتخابات ممکن نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انتظامی خامیوں اور انتخابی دھاندلیوں پرابھی تک کسی کو بھی ذمےدار نہیں ٹھہرایا گیا،ان حالات میں انتخابی عمل کا جاری رہنا متنازع ہے۔

مزید خبریں :