25 دسمبر ، 2015
اسکردو ...... استور ، اسکردو ، پاراچنارسمیت ملک کے بالائی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ ادھر سندھ ، پنجاب میں بھی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے ۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر ، استور ، اسکردو ، سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع لوئر اور اپر دیر میں موسم آبر آلود ہے ۔ بالائی علاقوں کے ساتھ میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھ جانے کے باعث جلانے کی لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ۔ ادھر سندھ ،پنجاب کے علاقوں میں سرد ہواؤں کا راج ہے ۔
بلوچستان کے شمالی علاقے چمن ،پشین ،مسلم باغ اور توبہ اچکزئی سمیت بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔