25 دسمبر ، 2015
لاہور ......بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ آئی ایف سی 52لاہور ائر پورٹ پر لینڈنگ کرچکا ہے،ان کے استقبال کیلئے وزیراعظم نوازشریف اور وزراء کی بڑی تعداد موجود ہے۔
مودی کے طیارے نے 4بجکر 22منٹ پر لاہور ائر پورٹ پر لینڈ کیا،وہ کابل سے لاہور پہنچے ہیں،وہ لاہور میں مختصر قیام کریں گے ، پیرس سے شروع ہونے والا تعلقات میں بہتری کا سفر جاری ہے۔مہمانوں کے استقبال کےلیے گلدستے بھی ائرپورٹ پر پہنچادیےگئےجو انہیں پیش کئے جائینگے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےسماجی ویب سائٹ پر پیغام دیاتھا کہ وہ دہلی واپس جاتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملنے کے لیے لاہور رکنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نریندر مودی نے آج وزیراعظم نواز شریف کوفون کیاتھا اورانہیںسالگرہ کی مبارکباد دی۔
لاہور ائرپورٹ پر مودی کی آمد پر ائرپورٹ کو وی وی آئی پی ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔اندرون ملک سے آنے اور جانیوالی پروازوں کو لاہور آنے سے روک دیا گیا ۔بیرون ملک سےآنیوالی پروازوں کا رخ دوسرے ائرپورٹس پر اتاری جا رہی ہیں ۔
بھارتی وزیراعظم کے طیارے کی لینڈنگ بے نمبر 6 پر کی ،پی آئی اے نےطیارے کو ہینڈلنگ فراہم کردی ہے ۔