پاکستان
25 دسمبر ، 2015

عمران خان کا نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

 عمران خان کا  نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

اسلام آباد........پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ بھارت کے دوران ہم نے بھی وزیر اعظم مودی کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

عمران خان نے جاری بیان میں بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت سربراہان مملکت کے مابین ملاقاتوں کا تسلسل دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر مثبت اثرات مرتب کرے گا ، خطے میں پائیدار امن کے قیام کےلئے پاک بھارت تعلقات میں بہتری ناگزیر ہے۔

اعلیٰ سطح پر تعلقات میں بہتری لاکر دیرینہ مسائل کے حل کی جانب پیش رفت کی جانی چاہئے ۔ عمران خان خان نے کہا کہ دونوں جانب کی قیادت کو تصفیہ طلب مسائل کے حل میں سرگرمی دکھانا ہو گی، پاک بھارت وزرائے اعظم کےمابین ملاقاتوں کو اقوام عالم بھی مثبت انداز میں دیکھتی ہیں۔

مزید خبریں :