25 دسمبر ، 2015
لاہور......بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جاتی امراء میں وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر ایک گھنٹہ قیام کے بعد نئی دہلی کیلئے روانہ ہوگئے،نواز شریف انہیں الوداع کہنے ایئرپورٹ تک ساتھ گئے۔
بھارتی وزیر اعظم کی واپسی کے وقت دونوں سربراہان کے درمیان مسکراہٹوں کے تبادلے، ہاتھوں میں ہاتھ، جادو کی جپھیاں دیکھنے میں آئیں جس سے پاک بھارت تعلقات میں گرم جوشی کی نئی لہردوڑ گئی۔
کرکٹ ڈپلومیسی، بیک ڈور ڈپلومیسی اور اب برتھ ڈے ڈپلومیسی؟مودی نے کابل سے دہلی جاتے ہوئے لاہورمیں مختصرقیام کیا، مودی کا لاہور ایئرپورٹ پر وزیراعظم نوازشریف نے پرتپاک استقبال کیا۔
دونوں وزرائے اعظم خصوصی ہیلی کاپٹرمیں جاتی امرامیں وزیر اعظم نوازشریف کی رہائش گاہ آئےجہاں مودی کا نوازشریف کے اہل خانہ نے استقبال کیا۔
جاتی امرا میں نوازشریف اورنریندرمودی کے درمیان خوشگوارماحول میں ملاقات ہوئی جس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، اسحاق ڈار، طارق فاطمی بھی موجود تھے۔