پاکستان
26 دسمبر ، 2015

کراچی:چنیسر گوٹھ میں پولیس مقابلہ،ایک ملزم ہلاک

کراچی:چنیسر گوٹھ میں پولیس مقابلہ،ایک ملزم ہلاک

کراچی.........کراچی کے علاقےچنیسر گوٹھ میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم ہلاک کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

شاہ فیصل ناتھا خان کے قریب بھی پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم راشد عرف کباڑی منشیات فروشی میں ملوث تھا جس نے پولیس کو دیکھتے ہیں اس پر فائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے ۔ دوسری جانب شاہ فیصل پولیس نے ناتھا خان کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم گرفتار کئے گئے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :