26 دسمبر ، 2015
فیصل آباد ........فیصل آباد میں موٹر وےپرڈپٹی والا انٹر چینج کے قریب کار اور بس میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
فیصل آباد کے علاقہ جناح کالونی کے رہائشی حاجی محمد اشرف اپنے خاندان کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاہور ائر پورٹ سے واپس فیصل آباد آرہے تھے کہ موٹر وے پر ڈپٹی والا نٹر چینج کے قریب ان کی کار سڑک کنارے کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں محمد اشرف، بیوی پروین اختر ،بیٹے محمد سبحان ، محمد ثاقب اور بہو صفیہ جاں بحق ہو گئے۔