پاکستان
26 دسمبر ، 2015

آپریشن ضرب عضب،فوج نےدہشتگردوں کی کمر توڑ دی ، شہباز شریف

  آپریشن ضرب عضب،فوج نےدہشتگردوں کی کمر توڑ دی ، شہباز شریف

لاہور......وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم یکجان ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم نے بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کرکے شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں ۔

سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک صفحے پر ہے ۔شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل صفایا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔

مزید خبریں :