26 دسمبر ، 2015
کابل.......بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے فون پر گفتگو کی ۔
افغان نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر اشرف غنی نے جمعے کو وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
افغان نیوزایجنسی کے مطابق اشرف غنی اور نوازشریف کے درمیان گفتگو کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم یہ بات چیت ایسے وقت میں ہوئی جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اُسی روز کابل میں افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور بعد میں پاکستان کا اچانک دورہ کیا۔