26 دسمبر ، 2015
کراچی.......کراچی پریس کلب کے ا نتخابات برائے سال 2016کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے ۔پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2016 میں1069 ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔انتخابات میں ڈیموکریٹس اور پرو گریسو پینل میں مقابلہ ہے۔
ڈیموکریٹس پینل سے صدر کے لیے فاضل جمیلی اور سیکریٹری کے لیے اے ایچ خانزادہ انتخاب جبکہ پروگریسو پینل سے صدر کے لیے نظام الدین صدیقی اور سیکریٹری اشرف خان کے درمیان مقابلہ ہے۔پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔