26 دسمبر ، 2015
پشاور........پشاور پولیس نے نواحی علاقے متنی میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم تحریک طالبان جنگریز گروپ کے ایک کمانڈر سمیت تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹرمیاں محمد سعید نے جیونیوز کو بتایا کہ پولیس نے نواحی علاقے متنی میں کاروائی کی جس کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان جنگریز گروپ کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیاگیا۔گرفتار افراد میں کمانڈر کامران بھی شامل ہے۔انہوں نےبتایاکہ ملزمان متنی بازار میں ہونے والے دھماکوں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور سرکاری سکولوں کو اڑانے سمیت قتل اور اغوا کی واردتوں میں ملوث تھے۔