پاکستان
26 دسمبر ، 2015

خالد سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے پر غور

خالد سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے پر غور

کراچی......سندھ حکومت جمعیت علماء اسلام کے رہ نما خالد سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے پر غور کررہی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس ملٹری کورٹس بھیجنے پر غور کررہی ہے۔ تاہم مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کا کام ہے۔

ترجمان وزیر اعلی ٰ نے آج کے دن جے یوئی ایف کے دھرنوں اور پیپلز پارٹی کے قافلے روکنے کو افسوسناک قرارد یا ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے راشد سومرواور ان کے لوگ کسی اور کاایجنڈہ پورا کرنے کے لئے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی خراب کررہے ہیں۔

مزید خبریں :