26 دسمبر ، 2015
لاہور .......پولیس نے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نجی ایئرلائنز کے پائلٹ کیپٹن عصمت محمود کیخلاف چالان پیش کردیا ہے ۔ چالان میں کیپٹن عصمت کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
پولیس کی طرف سے پیش کئے جانیوالے چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شراب کے نشے میں جہاز اڑا یا جس سے 120 سے زائد مسافروں کی زندگی کوخطرے میں ڈال دیا گیا جو ایک سنگین نوعیت کا جرم ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 30دسمبر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر ملزم کو دوبارہ طلب کرلیا۔