پاکستان
26 دسمبر ، 2015

کراچی واٹر بورڈ نے 45 ہائیڈرینٹ کے لائسنس منسوخ کردیئے

کراچی واٹر بورڈ نے 45 ہائیڈرینٹ کے لائسنس منسوخ  کردیئے

کراچی......کراچی واٹر بورڈ نے 45 ہائیڈرینٹ کے لائسنس منسوخ کردیئے جبکہ غیر قانونی ہائیڈرینٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےکئی ہائیڈرینٹ مسمار کردیئے ۔

سپریم کورٹ نے ہائیڈرینٹ سے متعلق درخواست پر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کو زیر زمین پانی کے ہائیڈرینٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر واٹر بورڈ کی جانب سے لسبیلہ اور تین ہٹی کے علاقے میں واقع ہائیڈرینٹ کے خلاف کی جارہی ہے۔

آپریشن کے دوران کھارے پانی کے ہائیڈرنٹ کو دی جانے والی میٹھے پانی کی لائن بھی پکڑی گئی،ہائیڈرنٹ کو 6 انچ میٹھے پانی کی زیر زمین لائن سے پانی فراہم کیا جاتا رہا تھا۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت 45 ہائیڈرینٹ کے لاءسنسز منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :