پاکستان
26 دسمبر ، 2015

کرم ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کاحملہ

کرم ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کاحملہ

کرم ایجنسی.......کرم ایجنسی میں پاک افغان بارڈر پر قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا،فورسز کی جوابی کارروائی سے 2 دہشت گرد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقہ شہیدانوڈنڈ میں پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے فائر نگ کی اور مارٹر گولے بھی استعمال کیے ،حملے کو پسپا کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک اور 5 زخمی جبکہ درجنوں دہشت گرد افغانستان فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :