پاکستان
27 دسمبر ، 2015

جڑانوالہ : 2روز سے لاپتا شخص کی لاش مل گئی، بیوی قاتل نکلی

جڑانوالہ : 2روز سے لاپتا شخص کی لاش مل گئی، بیوی قاتل نکلی

فیصل آباد ......فیصل آباد میں بیوی نے زہر کھلا کر شوہر کو قتل کر کے نعش کچن میں دفنادی اور شوہرکے لاپتہ ہونے کا ڈرامہ رچا دیا، پولیس نے پوچھ گچھ کی تو ملزمہ نے لاش برآمد کروا دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کھرڑیانوالہ کے چک نمبر 100 ر ب کا رہائشی محمد امین دو روز قبل اچانک لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش کیلئے اسکے بھائی سلیم نے پولیس سے رابطہ کیا۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے محمد امین کی بیوی فوزیہ سے پوچھ گچھ کی تو معاملہ مشکوک ہونے پر گھر کا معائنہ کیاگیا ۔ اس دوران پولیس کو گھر کے کچن سے محمد امین کی لاش برآمد ہوگئی اور پولیس تفتیش میں مقتول کی بیوی نے اقرار کر لیا کہ اس نے اپنے شوہر کو زہر دے کر ہلاک کیا۔

پولیس کے مطابق مقتول اپنی بیوی کو غلط کردار کی وجہ سے روک ٹوک کرتا تھا اسی بناء پر اس نے اپنے شوہر کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی ہے۔

مزید خبریں :