پاکستان
27 دسمبر ، 2015

سندھ میں دہشتگردی کے مزید 28 کیسز فوجی عدالتوں کو بھیجنے کا فیصلہ

سندھ میں دہشتگردی کے مزید 28 کیسز فوجی عدالتوں کو بھیجنے کا فیصلہ

کراچی........حکومت سندھ نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس سمیت مزید28 مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کی کاروائی شروع کردی ۔محکمہ قانون کی کاروائی کے بعدیہ مقدمات وفاقی وزارت داخلہ کو حتمی منظوری کے لئےبھیجے جائیں گے۔

محکمہ قانون کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ محکمہ قانون سندھ میں ان 28 مقدمات کی جانچ پڑتال اور قانونی رائے لینے کا عمل جاری ہے ۔آئی جی سندھ نے سکھر رینج کے سات مقدمات سمیت 28 مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کی سفارش کی تھی ۔ان مقدمات میں خالد محمود سومروقتل کیس بھی شامل ہے۔ تمام 28 مقدمات پر محکمہ قانون کی رائے کے بعد وزارت داخلہ کو حتمی منظوری کے لئے بھیج دیا جائے گا۔

وفاقی وزارت داخلہ اس سے قبل سانحہ صفورا کے 13 سمیت کل 18 مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کی منظوری دی تھی جن کی کیس فائلیں ملٹری کورٹس میں منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :