پاکستان
27 دسمبر ، 2015

کراچی: رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی: رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی .......کراچی کے علاقے ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرکےکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے ،ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمدکیا گیا ہے۔

وفاق کی جانب سے رینجرز کو اختیارات ملنے کے بعد رینجرز کی کارروائیوں میں مزید تیزی آگئی ہے، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس اطلاع پر چھاپا مار کر کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں :