صحت و سائنس
28 مئی ، 2012

اٹلی : دنیا کا سب سے چھوٹا مصنوعی دل لگاکرکمسن بچے کی جان بچالی گئی

اٹلی : دنیا کا سب سے چھوٹا مصنوعی دل لگاکرکمسن بچے کی جان بچالی گئی

روم …اٹلی کے دارالحکومت روم میں طبی تاریخ کا اہم ترین سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 16ماہ کے بچے کے جسم میں دنیا کا سب سے چھوٹا مصنوعی دل لگا دیا گیاہے۔بچہ جس کی شناخت تاحال پوشیدہ رکھی گئی ہے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا تھا جس کے بعد سے اسے مسلسل اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرِ نگرانی رکھا گیا۔دو ماہ قبل ہونے والے اس تاریخی آپریشن کے ذریعے 16ماہ کے بچے کے جسم میں11گرام وزنی ٹائی ٹنیم سے بنا مصنوعی دل لگادیا گیا جبکہ اس سرجری کے وقت بچے کا وزن صرف ساڑھے5کلوگرام تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچہ تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن ہے اور یہ جیسے ہی کوئی ہارٹ ڈونر ملا گابچے کاباقائدہ ٹرانسپلانٹ کردیاجائیگا۔

مزید خبریں :