31 دسمبر ، 2015
لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ برطانیہ سیاسی کیریئر کا کامیاب ترین دورہ تھا ،برطانوی وزراء اور اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں انتہائی سودمند رہیں ۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے حالیہ دورہ برطانیہ کے حوالے سے بریفنگ سیشن میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزراء نے پنجاب حکومت کےتعلیم ،صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں جاری اصلاحاتی پروگرام کو بےحد سراہا۔پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال پنجاب ہم سب کی منزل ہے۔
لاہور میں جلد یوکے پاکستان بزنس اور ٹریڈ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ دورہ برطانیہ کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی 8 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔وزیر اعلیٰ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں برطانوی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو خوش آئندقرار دیا۔