پاکستان
31 دسمبر ، 2015

اسلام آباد پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر سیکورٹی پلان جاری کردیا

اسلام آباد پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر سیکورٹی پلان جاری کردیا

اسلام آباد.........اسلام آباد پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر سیکورٹی پلان جاری کردیا ،فُول پروف سیکورٹی کیلئے پندرہ سو اہلکار تعینات ہوں گے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق تمام اہم مارکیٹوں اور اہم عمارتوں کے گرد سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ،آئی جی پولیس طاہر عالم نے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں ،امن و امان برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک پولیس سٹی پولیس کی مدد کرے گی،شہر کی اہم مارکیٹوں پر پولیس کمانڈوز بھی تعینات ہوں گے۔

آئی جی طاہر عالم خان نے تمام تھانوں کو اپنے علاقوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام بھی پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں ۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بھی نیو ائر تقریبات کے لیے پلان ترتیب دے دیا ہے۔ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے کہا ہے کہ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے 4ڈی ایس پیز 15انسپکٹرز سمیت 319اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے۔

ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے ، کسی قسم کی ہلڑبازی کی اجازت نہیں ہوگی ، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔

مزید خبریں :