01 جنوری ، 2016
پشاور.....ایف آئی اے نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے 4 انسانی اسمگلرز کو گرفتارکرلیا۔ اسمگلرزسے متعدد پاسپورٹس اور شناختی کارڈز بھی برآمدہوئے۔
پشاور شہر میں ایف آئی نے کارروائی کے دوران فدا حسین، محمد اسحاق، افتخارالحق اور عابدعلی نامی انسانی سمگلرز کو گرفتارکیا۔ ملزمان کے قبضہ سےمتعدد پاسپورٹس، ہوائی جہاز کے ٹکٹس، شناختی کارڈزاورغیرقانونی ایمیگریشن دستاویزات برآمدہوئیں۔
ملزمان ایران، ترکی اور یونان کے راستے لوگوں کو یورپ بھیجواتے رہے۔ ایک دوسری کارروائی مردان کے علاقہ تخت بھائی میں کی گئی جہاں سے انسانی اسمگلر محترم شاہ کو گرفتارکیاگیا۔