02 جنوری ، 2016
کراچی......کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا گیا ۔ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد عزیز الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
مبینہ دہشت گرد کالعدم جنداللہ کے لیے کام کرتا تھا اور داعش کے لیے فنڈز جمع کیا کرتا تھا، مبینہ دہشت گرد کو 30 روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا۔