02 جنوری ، 2016
درگئی.......مالاکنڈ ایجنسی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی نہر میں جاگری جسکے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔
تحصیل درگئی میں تیزرفتاری کے باعث کار نہر میں جاگری جسکے نتیجے میں ایک ہی خاندان کےتین افراد جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق افراد میں 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔ لاشوں اور کار کو نہر سے نکال لیا گیا ۔
کار میں سوار افراد کا تعلق سوات سے تھا اور یہ پشاور جارہے تھےکہ درگئی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے ۔