پاکستان
02 جنوری ، 2016

لاہورسفاری پارک کی رونقیں دوبالا ، بلیک جیگوار کا جوڑا منگوا لیا گیا

 لاہورسفاری پارک کی رونقیں دوبالا ، بلیک جیگوار کا جوڑا منگوا لیا گیا

لاہور.......محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے اہالیان لاہور کے لئے مصر سے بلیک جیگوار کا جوڑا منگوایا ہے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، بلیک جیگوار کو لاہور سفاری پارک میں رکھا گیا ہے۔

بلیک جیگوار جسےسیاہ پینتھر بھی کہا جاتا ہے بر اعظم افریقامیں پایا جاتا ہے ،ایک کروڑ دس لاکھ روپے میں خریدے گئے اس نایاب جوڑے کو لاہور سفاری پارک میں رکھا گیا ہے ۔پارک انتظامیہ کے مطابق جوڑے کو خوراک میں ابھی چکن دیا جارہا ہے ،بعد میں انہیں بیف پر لایا جائے گا۔

سفاری پارک انتظامیہ کاکہنا ہے کہ سفاری پارک میں اب ٹائیگر سفاری کے بعدبلیک جیگواری سفاری بھی شروع ہوجائےگی، بچے اور بڑے سیروتفریح کیساتھ نئے مہمانوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر سکیں گے۔

مزید خبریں :