29 مئی ، 2012
لندن…این جی ٹی…دنیا بھر میں دوڑ نے کے مقابلوں کا تو انعقاد کیا جاتا ہی ہے لیکن بر طانیہ میں لوگوں کو فٹِ اور صحت مند رکھنے کیلئے ایک ایسی دوڑ کا بھی انعقادکیا جاتا ہے جس میں شامل شرکاء سیدھا کھڑے ہو کر اُلٹی طرف دوڑ لگاتے ہیں۔اس دوڑ کے آغاز میں تما م شرکاء ٹریک کے اوپر اپنی پیٹھ کر کے کھڑے ہو جاتے ہیں اور سیٹی بجتے ہی اُلٹے قدموں بھاگ کر اس منفرد ریس کی شروعات ہو تی ہے۔ا س کھیل کے منتظمین کے مطابق الٹادوڑ نا ،نا صرف انسانی صحت کیلئے کار آمد ہے بلکہ اس طریقے سے دوڑ کر عام ایکسر سائز کے مقابلے میں تین گنا زیادہ کیلو ریز کم کی جاسکتی ہیں۔