11 جنوری ، 2016
نیو یارک.......سیلفی کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری ہے کہ آئی فون کے لئے سیلفی اسٹک کیس تیار کر لیا گیا ہے ،اس کیس کواسٹک باکس کا نام دیا گیا ہے۔
دور جدید میں ہر عمر کے افراد کیلئے اپنے اسمارٹ فون سے سیلفی لینا ایک دلچسپ اور پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے۔اسی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لئے دنیا کا پہلا سیلفی اسٹک کیس تیار کیا ہے جو بیک وقت موبائل کور اور سیلفی اسٹک دونوں کا کام دیگا ۔اس کیس کو 'اسٹک باکس کا نام دیا گیا ہے جس میں موجود اسٹک ایلومینیم دھات سے بنائی گئی ہے جس کی لمبائی 28اعشاریہ3انچ ہے۔اسٹک باکس نامی اس کیس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 29ڈالر ہے۔