13 جنوری ، 2016
لاہور .....جیونیوز کی خبر پر میو اسپتال میں دل کے مریضوں کی سنی لی گئی ،محکمہ صحت پنجاب نے اسپتال کے کارڈیک سرجری ڈپارٹمنٹ میںایک ہفتہ بعد سرجن تعینات کر دیا ۔
اُدھر سروسز اسپتال کے سرجیکل آئی سی یو میں وینٹی لیٹرز کا ریگولیٹر خراب ہونے سے مریضوں کی حالت مزید خراب ہوگئی، میو اسپتال میں کارڈیک سرجری ڈپارٹمنٹ پچھلے ایک ہفتے سے سرجن کی راہ تک رہا تھا ۔
سرجن نہ ہونے کےباعث ڈپارٹمنٹ بند پڑا تھا، وارڈ میں بیڈ اور ضرورت کا تمام سامان موجود تھا ، نہیں تھا تو وہ مسیحا جس کے نشتر سے دل کے مریضوں کو نئی زندگی ملتی ہے ۔
ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب کی ٹرانسفار کےباعث 7 مریضوں کے آپریشن نہیں ہوسکے۔ جیونیوز پر یہ خبر نشر ہونے کےبعد محکمہ صحت نے سرجن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اُدھرسروسز اسپتال کے سرجیکل آئی سی یو میں وینٹی لیٹرز کا ریگولیٹر دو دن سےخراب پڑا ہے ، آئی سی یو میں ایک ریگولیٹر سے 7 وینٹی لیٹر چل رہے تھے، اب کام مصنوعی بیگ سے چلایا جارہا ہے، جس پر ایم ایس ڈاکٹر فاروق بلوچ کا کہنا ہے کہ خراب ہوتے رہتے ہیںکمپنی سے ٹھیک کروالیں گے۔