دلچسپ و عجیب
16 جنوری ، 2016

موبائل کو چور وں سے محفوظ رکھنے والا جدید کور تیار

موبائل کو چور وں سے محفوظ رکھنے والا جدید کور تیار

نیو یارک.......امریکی کمپنی نے موبائل فون کوچوروں سے بچانے کے لئے جدید کور تیار کرلیاہے جو موبائل کو چوروں سے محفوظ رکھے گا۔

گھر سے باہر موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ہم ہمیشہ ڈرتے ہیں کہ کہیں سے کوئی چور آکر ہمارا فون نہ چھین لے ،لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ماہرین نے ایسا جدید موبائل کور تیار کر لیا ہے جو اب موبائل کو چوروں سے محفوظ رکھے گا۔جی ہاں!امریکی کمپنی نے یلو جیکٹ نامی ایک ایسا موبائل کور متعارف کروایا ہے جس کے ایک بٹن دبانے سے یہ65کلو واٹ کا زور دار جھٹکا دے سکتا ہے۔

اس کور میں ایک بیٹری بھی نصب کی گئی ہے جو آپ کے فون کو20گھنٹے تک چارج رکھتی ہے تاکہ کسی ایمر جنسی کی صورت میں بیٹری ختم ہونے کا مسئلہ حائل نہ ہو۔عالمی مارکیٹ میں اس موبائل کور کی قیمت 99ڈالر ہے۔

مزید خبریں :