16 جنوری ، 2016
برن......سوئزرلینڈ کے کوہ پیما نے دسویں بلند ترین پہاڑ کی چوٹی مختصر ترین وقت میں سَر کرکے ریکارڈ بنادیا۔برف سے ڈھکا بلند و بالا پہاڑ جس کے راستے ہیں کچھ پیچیدہ کچھ خطرناک ،،لیکن جب ہو کچھ انوکھا کردکھانے کا عزم، پھر پہاڑ بھی معنی نہیں رکھتے ۔
سوئٹزر لینڈ کے ماہر کوہ پیما کو پر خطر راستے بھی روک نہیں پاتے، یہی وجہ ہے کہ ڈینی آرنلڈ نے دنیا کا دسواں بلند ترین پہاڑ مختصر ترین وقت میں سَر کر کے نہ صرف ناممکن کو ممکن بنا دیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
ڈینی نے اٹلی اور سوئیزرلینڈ کی سرحد پر واقع Matterhorn ایک گھنٹے 46منٹ میں سر کرکے 2009ءمیں قائم ہوا ریکارڈ توڑ ڈالا۔