دنیا
17 جنوری ، 2016

آلودہ پانی کی اطلاعات :اوباما کا مشی گن میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

آلودہ پانی کی اطلاعات :اوباما کا مشی گن میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

واشنگٹن ........ امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست مشی گن میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست مشی گن کے شہر فلنٹ میں آلودہ اور بدبو دار پانی کی اطلاعات کے بعد صدر باراک اوباما نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ریاست کےلئے فنڈزکی فراہمی کا اعلان کردیا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو مشی گن کے گورنر رکی سینڈر نے صدر اوباما سے ریاست میں ایمرجنسی کے نفاذ کی درخواست کی تھی ۔ متاثرہ شہر کی آبادی ایک لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے ریاستی فنڈز کی فراہمی کی ہدایت بھی جاری کردی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آلودہ پانی سے متاثرہ شہریوں کوامداد دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :