دلچسپ و عجیب
18 جنوری ، 2016

برطانیہ کاسب سے بڑا چار روزہ میلہ لندن میں اختتام پذیر

برطانیہ کاسب سے بڑا چار روزہ میلہ لندن میں اختتام پذیر

لندن......لندن میں برطانیہ کی سب سے بڑے لائٹ فیسٹیول کا چار روز تک اپنی رنگینیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہو گیا ۔لندن کے چار اہم اور مرکزی مقامات پر سجنے والے اس رنگا رنگ میلے میں 30حیرت انگیزآرٹ ورک فیسٹیول کی زینت بنے۔

دلکش روشنیوں سے مزین اس لائٹ فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں دنیا بھر سے درجنوںآرٹسٹ یہاں پہنچے ہیں جنہوں نے اپنی30لائٹ و آرٹ انسٹالیشنزنمائش کیلئے پیش کیں۔

آرٹ اور لائٹ پراجیکشن سے سجے اس منفردمیلے میں جہاں رنگوں و روشنیوںکاحسین امتزاج دکھائی دیا وہاں وڈیوز،لائٹ میپنگ،تھری ڈی ایفکٹس،لائٹ گرافٹی،ملٹی میڈیا پراجیکشن،دیوہیکل تھری ڈی مجسمے اور مختلف آرٹسٹوں کے برقی قمقموں سے جگمگاتے آرٹ ماڈلز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ لیومیئر لائٹ فیسٹیول میں رات کے اوقات میں بلند و بالا اور تاریخی عمارتوں پر لیزر پراجیکشن سے خوبصورت لائٹ شوپیش کیاگیاجو چار دن تک اپنے رنگینیاں بکھیرنے کے بعد اب اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے ۔

مزید خبریں :