20 جنوری ، 2016
برلن........گرما گرم پاپ کارن کھانا بچوں سمیت سب ہی کو پسند ہوتا ہے لیکن جرمنی سے تعلق رکھنے والے شخص نے پاپ کارن کھانے کے بجائے اسے پکنے کے دوران ہوا میں اچھلتے ہوئے پکڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
جو الیگزینڈرنامی اس شخص نے ایک منٹ میں26پاپ کارن پکڑکر منفرد کارنامہ سر انجام دیا اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرالیا ہے۔