دلچسپ و عجیب
23 جنوری ، 2016

دنیا کی سب سے سادہ اور تیز رفتار موٹر بائیک متعارف

دنیا کی سب سے سادہ اور تیز رفتار موٹر بائیک متعارف

نیویارک........یوں تو بائیکنگ کے دلدادہ افراد ہیوی بائیک کے بے حد شوقین ہوتے ہیں تاہم اب ماہرانجینئرز نے ایسی انوکھی بائیک متعارف کروا دی ہے جو نہ صرف بے حد سادہ ہے بلکہ رفتار میں بھی کسی سے کم نہیں۔

جی ہاں امریکی ماہرین نے انتہائی سادہ اور مختصر ترین فریم والی موٹر بائیک تیار کر لی ہے جس کے محض ٹائر اور سیٹ دکھائی دیتی ہے جبکہ رفتار ایسی ہے کہ چلے تو رُکنے کا نام نہیں لیتی۔

بائیکر اس بائیک کو چلاتے ہوئے نشست پر جھک کر بائیک چلاتا ہے جس کے وزن کا توازن برقرار رکھنے کیلئے بائیک کی فریم کو انوکھے ا نداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس میں نصب انتہائی طاقتور موٹروں سے انجن رفتار بڑھاتا ہے جس سے یہ سادہ فریم اور ڈیزائن کے باوجود انتہائی تیز رفتاری سے دوڑتی ہے۔

مزید خبریں :