01 جون ، 2012
سانتا فے… نیو میکسیکو کے گلانیشنل فورسٹ میں لگی آگ تین سو مربع میل تک پھیل گئی ہے ۔ حکام کے مطابق جنگلات میں لگی رات بھر میں خوب بڑھ گئی اور ایک لاکھ 90 ہزار ایکٹر کا رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گریٹ بیسن میں خشک موسم اور خشک سالی جاری رہنے کی توقع ہے اور ماہرین کے مطابق آگ خراب صورتحال سے مزید بھڑک سکتی ہے۔ ایریزونا سرحد کے قریب تقریبا 12 سوفائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔