01 جون ، 2012
کناوہا…این جی ٹی…ایک 58سالہ امریکی شخص نے ایک منٹ کے مختصر وقت میں تین گیندوں کی مدد سے 417مرتبہ Jugglingکر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔یہ شخص جو پیشے کے اعتبار سے ایک انشورنس سیلز مین ہے، نے لاتعداد افراد کی مو جودگی میں بیک وقت تین گیندوں کو اپنے ہاتھوں میں لے کر بغیر گرائے ایک منٹ تک مسلسل 417مرتبہ اچھا لا اور ورلڈ ریکارڈ بُکس میں اپنا نام شامل کر وانے میں کامیابی ہوگیا۔