01 جون ، 2012
کراچی…منظوروسان سے وزارت داخلہ سندھ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق اب وہ وزیر بے محکمہ ہوں گے، وزارت داخلہ کا قلمدان بدستور وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس ہی رہے گا۔ذرائع کے مطابق منظور وسان نے جمعہ کو صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر انہیں سندھ کی وزارت داخلہ کی وزرات داخلہ واپس لینے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ منظوروسان نے صدر ملاقات میں درخواست بھی کی کہ انہیں وزارت داخلہ کی ذمہ داری سے فارغ کردیا جائے، جس پر صدر نے ان کی درخواست منظور کرلیا۔