01 جون ، 2012
راولپنڈی … بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے سبب راولپنڈی کی سڑکوں پر آج ہنگامہ آرائی کرنے والوں کا راج رہا۔ اورسرکاری سرپرستی میں املاک کو نقصان پہنچانے کا عمل جاری رہا ہنگامہ آرائی جلاؤ گھیراو اور توڑ پھوڑ کے دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف مشتعل مظاہرین نے واپڈا کے پیرودھائی سب ڈویژنل آفس کو آگ لگادی۔راولپنڈی میں بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں نے آئی جے پرنسپل روڈ پراحتجاج کیا ۔آئی جے پرنسپل روڈ پرٹریفک بلاک کے سبب آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ نہ پہنچ سکی۔جبکہ آئی جے پرنسپل روڈ کے ٹول پلازاگارڈ نے مظاہرین کو دوررکھنیکیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔