01 جون ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چین میں 21ویں بین ا لا قوامی کٹھ پُتلی فیسٹیول کا انعقاد ہوا جس میں ایک ہزار پانچ سو کٹھ پتلیاں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ جنوب مغربی چین کے شہر Chengdu میں سجے اس روایتی میلے میں ثقافتی ورثہ تسلیم کی جانے والی دو ہزار سال قدیم پتلیوں کے تماشے بھی دکھائے گئے۔ اس رنگا رنگ میلے میں کئی اقسام کی کٹھ پتلیاں رکھی گئیں تھیں جن میں لکڑی سے بنی2میٹراونچی پتلیاں بھی شامل تھیں۔