پاکستان
01 جون ، 2012

پاکستان میں کرپشن کا کنسورشیم کام کر رہا ہے، چودھری نثار

پاکستان میں کرپشن کا کنسورشیم کام کر رہا ہے، چودھری نثار

اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثارعلی خان نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ نے کل ناکامیوں کا اعتراف کیا، آج کس منہ سے بجٹ پیش کیا،خاندان کے خاندان کرپشن کر رہے ہیں،پاکستان میں کرپشن کا کنسورشیم کام کر رہا ہے ۔وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ اسمبلی میں حکومت کے خلاف نعرے عوام کی آواز تھی،وزیرخزانہ نے جو کہا وہ عوام کی آواز نہیں تھی ،حکومت گونگی،بہری ہوجائے توعوام کی آواز اسمبلی تک پہنچانا ضروری ہوتا ہے،آج اسمبلی میں پاکستان کے عوام کی آواز پہنچائی ۔چودھری نثارنے مزید کہاکہ آج ملک میں مہنگائی، دہشتگردی ،گیس اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے ، لیکنپاکستانی عوام کی چیخ و پکار حکومت تک نہیں پہنچ رہی ،حکومت ہارے ہوئے جواری کی طرح حواس باختہ ہے ،اسمبلی میں جو ہوا اچھا نہیں تھا۔احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہحکومت نے عوام سے زندہ رہنے کی امید چھین لی ،حکومت کا بجٹ اسکور مائنس زیروہے،5 سال میں معیشت تباہ ہوگئی ۔

مزید خبریں :